Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ایم کیو ایم کنوینر شپ؛ فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

ایم کیو ایم کنوینر شپ؛ فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کنوینر شپ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے ایڈووکیٹ بابر ستار کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کی کنوینر شپ اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کے خلاف ہے۔ اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں نے فاروق ستار کی کنوینر شپ اور پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا تھا۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: