Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 2 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے نام پرمزید 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں جب کہ وادی میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اورشہری آبادی کونشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

About Admin

Check Also

بھارت میں ایک ساتھ 3 طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کا آرڈیننس منظور

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کابینہ نے ایک وقت میں تین طلاقیں دینےکے عمل کو قابلِ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: