Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سیاسی مصروفیات کے باعث میچ دیکھنے کیلیے وقت نہ نکال پاؤں، عمران خان

سیاسی مصروفیات کے باعث میچ دیکھنے کیلیے وقت نہ نکال پاؤں، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان سپرلیگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنےوالی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کےساتھ ہیں۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سیاسی مصروفیات کےباعث میچ دیکھنےکےلیےشایدوقت نہ نکال پاؤں تاہم جو ٹیم بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی اسی کے ساتھ جیت کی خوشیاں منائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے پاکستان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے ہم اقتدار میں آئےتو کرکٹ ڈھانچہ مضبوط اورکھیل میں مزید نکھار لائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ممکن ہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم نہ جاسکوں لیکن جیتنے والی ٹیم کے ہمراہ جیت کی خوشیاں منائیں گے۔

About Admin

Check Also

پاکستان نے عالمی عدالت میں کلبھوشن پر بھارتی اعتراضات کا جواب تیار کرلیا

اسلام آباد: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت میں کلبھوشن یادو کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: