Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اسحاق ڈارضمنی ریفرنس میں صدرنیشنل بینک کی درخواست مسترد

اسحاق ڈارضمنی ریفرنس میں صدرنیشنل بینک کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں صدرنیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران صدرنیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پیش کی گئی جوجج محمد بشیر نے مسترد کرد۔ درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
وکیل سعید احمد کا اس متعلق کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ ملنے کے بعد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکیا تھا جس میں چارملزمان جبکہ 10 سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

منی لانڈرنگ کیسز میں صرف ٹھوس شواہد پر کارروائی ہوگی، برطانوی وزیرداخلہ

لندن: برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: