Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلیے ناگزیر ہے، چینی سفیر

مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلیے ناگزیر ہے، چینی سفیر

لاہور: چینی سفیر پاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک پوری دنیا کے امن اور رابطے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے اور مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کے سفیر پاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پرپیشرفت اور مسلم لیگ (ن) اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان بڑھتے تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ چین نے سی پیک جیسا پروجیکٹ پاکستان کو تحفے میں دیا ہے جو پاکستان کیلئے تقدیربدلنے کا منصوبہ ثابت ہوگا۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے چین کے سفیر نے شہبازشریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ کی مرکزیت کے باعث چین کیلئے پاکستان کی اہمیت مسلسل بڑھتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پوری دنیا کے امن اور رابطے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے اور مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

About Admin

Check Also

مخالف کو نا اہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواؤ، خورشید شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مخالف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: