Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاک بحریہ کے سربراہ کو کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس تفویض

پاک بحریہ کے سربراہ کو کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس تفویض

ریاض: پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کورائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز ”کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس“ تفویض کردیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈل تفویض کرنے کی تقریب سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوئی جس میں رائل سعودی آرمڈ فوسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو میڈل تفویض کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے سربراہ اِن دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقاتیں بھی کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور دو طرفہ دفاعی تعاون اور بحرِہند کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ زیرغور ہے، نگراں وزیر اطلاعات

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: