Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
سپریم کورٹ میں توہین عدالت سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی، اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے متعلق بیان پر2007 میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران وکیل حشمت حبیب کا کہنا تھا کہ ہم اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے درخواست کو دوبارہ سماعت کے لیے مقررکرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، شہباز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں جب کہ رحمان ملک کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف کیخلاف تحقیقات میں برطانیہ کے رکاوٹ بننے کا انکشاف

لندن: برطانیہ کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف جے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: