Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / امیتابھ بچن کی شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑ گئی

امیتابھ بچن کی شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑ گئی

جودھ پور: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی طبیعت شوٹنگ کے دوران بگڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں اپنی نئی فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھ پور میں موجود ہیں اور بغیر آرام کیے مسلسل شوٹنگ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی وہ پوری رات شوٹنگ کررہے تھے جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ امیتابھ بچن نے آج صبح تقریباً 5 بجے ٹویٹر پر اپنی خراب طبیعت کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ طبیعت خراب ہونے کے باوجود وہ شوٹنگ پر جارہے ہیں کیونکہ بغیر محنت کے کچھ بھی نہیں ملتا۔
امیتابھ کی خراب صحت کے باعث سیٹ پر موجود ہر شخص پریشان ہوگیا اور ان کے لیے خصوصی طور پر ممبئی سے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم جودھ پور بلوائی گئی۔ امیتابھ بچن کے ہاتھ میں بھی ہلکا درد تھا ڈاکٹرزکی ٹیم نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد کہا بگ بی مسلسل کام کرنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دینے کے ساتھ کہا ہے کہ انہیں مائع غذا دی جائے تاکہ ان کی توانائی بحال رہے۔
واضح رہے کہ فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘میں امیتابھ بچن کے علاوہ اداکار عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز کا اعلان تاحال نہیں کیاگیا ہے۔

About Admin

Check Also

ماہرہ کی ثانیہ کے ہونیوالے بچے کے لیے نیک تمنائیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے ہونے والے بچے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: