Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پی ایس ایل کا فائنل، غیر ملکی سیکیورٹی کنسلٹنٹ پیر کو کراچی آئیں گے

پی ایس ایل کا فائنل، غیر ملکی سیکیورٹی کنسلٹنٹ پیر کو کراچی آئیں گے

کراچی: پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے غیر ملکی سیکیورٹی کنسلٹنٹ پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ رگ ڈاکسن پیر کو کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کادورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے ایونٹس میں حفاظتی اقدامات کے لیے پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے سیکیورٹی ادارے اسپورٹس رسک کے سربراہ رگ ڈاکسن ایک مرتبہ پھر نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کریں گے اور 25 مارچ کو شیڈول پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لیں گے۔
رگ ڈاکسن پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کا بھی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ہونے کے ناطے پیر ہی کو پاکستان نیوی جہانگیر خان، روشن خان اسکواش کمپلیکس کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کا مقصد کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا ہے، ان کی رپورٹ کی روشنی میں پی ایس اے پاکستان کو 2 انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس کی میزبانی تفویض کرے گی اور کراچی میں عالمی اسکواش ایونٹ کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ رگ ڈاکسن نے اپنے ساتھی سیکیورٹی کنسلٹنٹ بریگیڈیئر رچرڈسن کے ہمراہ 11 فروری کو اپنے دوسرے دورہ میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کے انعقاد کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کا جائزہ لیا تھا۔ اس موقع پر انھوں نے سیکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دینے کے ساتھ بعض معاملات پراپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو فائنل کراچی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں ہے، میں اپنی رپورٹ پیش کر دوں گا۔

About Admin

Check Also

پاک بھارت کرکٹ تنازعہ کمیٹی کے لئے پی سی بی کی قانونی ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کی ثالثی کمیٹی پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: