Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ماں کی موت کے چند روز بعد ہی سالگرہ منانے پر سری دیوی کی بیٹی تنقید کا شکار

ماں کی موت کے چند روز بعد ہی سالگرہ منانے پر سری دیوی کی بیٹی تنقید کا شکار

ممبئی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور اپنی ماں کی موت کے محض چند روز بعد ہی اپنی 21 سالگرہ کا جشن منانے پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت نے جہاں پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے وہیں ان کے مداح ابھی تک ان کے جانے کے صدمے سے باہر نہیں نکل سکے ہیں، ایسی صورتحال میں سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپورکا دھوم دھام کے ساتھ 6 مارچ کو اپنی اکیسویں سالگرہ مناناسری دیوی کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نےجھانوی کو ماں کی موت کے محض چند روز بعد ہی سالگرہ کا جشن منانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
سالگرہ کے جشن کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور اور ان کے کزنز کے چہروں پرسری دیوی کے جانے کا کوئی دکھ نظر نہیں آرہا۔ سری دیوی کے مداحوں کو ان کی بیٹی اور دیگر رشتے داروں کی یہ خوشی ایک آنکھ نہیں بھائی۔
ایک صارف نے غصے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ماں کی موت کے محض چند روز بعد ہی جشن منایاجارہا ہے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ ایک صارف نے لکھا میں ان تمام افرادکے چہروں پر خوشیاں واضح طور پر دیکھ سکتی ہوں اگر ان لوگوں کو دکھ ہوتا توکم از کم 6 ماہ تو رک جاتے لیکن ان کیلئے جشن منانا زیادہ اہم ہے۔ ایک صارف نے لکھاکپور فیملی کی بے حسی دیکھئے سری دیوی کو گئے ہوئے ابھی چند روز ہی ہوئے ہیں اور یہ لوگ کتنے خوش ہیں۔ ایک صارف نے لکھا مجھے یقین نہیں ہورہا کتنے شرم کی بات ہے۔
ایک صارف نے نہایت غم زدہ انداز میں کہا میں سری دیوی کا کچھ نہیں لگتا اس کے باوجود مجھے ابھی تک ان کی موت کا دکھ ہے، لیکن ان کی بیٹیوں کو دیکھئے یہ لوگ اپنے چہروں پر مسکراہٹ سجا کر کس طرح پارٹی کرسکتے ہیں جب کہ ان کی ماں کو جلائے ہوئے صرف ایک ہفتہ ہوا ہے۔ سوچئےاگر بیٹی کی موت ہوجاتی تو کیاماں ایسا کرسکتی تھی۔

About Admin

Check Also

سنی لیون کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش جھوٹی نکلی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو مشہور زمانہ ہالی ووڈ ٹی وی سیریز ’گیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: