Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / گوادر بندرگاہ چین کا خطرناک اسٹریٹجک اقدام ہے، بھارت

گوادر بندرگاہ چین کا خطرناک اسٹریٹجک اقدام ہے، بھارت

نئی دہلی: بھارت نے کہاہے کہ گوادر بندرگاہ چین کا ایک خطرناک اسٹرٹیجک اقدام ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی وزیر مملکت منیش تیواڑی نے کہاہے کہ ایک چیز جو ہمیں واضح طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ایران میں چابہار بندرگاہ ایک کمرشل انٹرپرائز ہے جبکہ گوادر بندرگاہ چین کا ایک خطرناک اسٹرٹیجک اقدام ہے، اس لحاظ سے ان دونوں پروجیکٹ میں واضح فرق ہے۔
منیش تیواڑی نے کہا کہ چین ایسے اقدامات کے ذریعے خطے میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، صورت حال کو دیکھتے ہوئے امریکا کو بھی خطے میں کچھ مشکل انتخابات کرنا ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت بھی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہوئے حالات کے مطابق اقدامات کے لیے سرگرم ہے۔

About Admin

Check Also

تیز قدموں سے چلیے اور طویل زندگی پائیے

سڈنی آسٹریلیا: تیز قدموں سے چلنے والے افراد کےلیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: