Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

کراچی: ناظم آباد چارنمبر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر4 میں ڈاکوگھرمیں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے، اہل خانہ کی جانب سے فوری طورپرپولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع پرپولیس پہنچی توڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: