Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بہتان تراشی، جھوٹ اورالزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں، نوازشریف

بہتان تراشی، جھوٹ اورالزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں، نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والے آدمی نہیں اور یہی فرق مجھ میں اور عمران خان میں ہے۔
نجی ٹی و ی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بنی گالا والے گھرسے متعلق خبرکا جائزہ لے رہے ہیں، عمران خان کا جعلی سرٹیفکیٹ کی بات کل سے بہت عام ہے، میں بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں اوریہ ہی فرق مجھ میں اورعمران خان میں ہے، اورنہ ہی میں بغیر تحقیق کے ایک کان سے سن کرمیڈیا پرآکربولنے والا آدمی ہوں۔
نوازشریف نے کہا کہ بابر اعوان اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے اورآج ان کے وکیل ہیں، اس کے بعد دیکھتے ہیں بابر اعوان کس کے وکیل ہوں گے جب کہ حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان کے گھرکے جعلی سرٹیفکیٹ پراہم مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: