Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / کوئٹہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ: اسمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر فائرنگ نامعلوم مسلح افراد نے ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں ڈی ایس پی حمیداللہ دستی محفوظ رہے لیکن ان کے دونوں محافظ شدید زخمی ہوگئے۔ رضاکاروں نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈی ایس پی حمیداللہ دستی گھر سے دفتر جانے کے لیے نکلے تاہم جب ان کی گاڑی اسمنگلی روڈ پر پہنچی تو وہاں پہلے سے گھات لگائے 2 حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم دونوں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
شہید اہلکاروں کی شناخت ظاہر اور ایوب کے نام سے ہوئی۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

About Admin

Check Also

اڈیالہ جیل میں حنیف عباسی کی تصویر کا معاملہ، 5 افسر معطل

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) معطل ہونے والوں میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعید اللہ گوندل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: