Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف کیلئے کام کرنے سے صرف اللہ روک سکتا ہے، نہال ہاشمی

نوازشریف کیلئے کام کرنے سے صرف اللہ روک سکتا ہے، نہال ہاشمی

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد کہا ہے کہ انہیں نوازشریف کیلئے کام کرنے سے صرف اللہ روک سکتا ہے کوئی بندہ نہیں۔
توہین عدالت کے جرم میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید کی سزا کاٹنے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
نہال ہاشمی کے وکلا نے ان پر سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کیا جانے والا 50 ہزار جرمانہ بھی جمع کرادیا۔ نہال ہاشمی کی اہلیہ سنٹرل جیل پہنچیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد ان کے استقبال کےلیے موجود تھی جنہوں نے نعرے بازی بھی کی۔
رہائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا کرپٹ ادارہ نیب ہے، مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا یا انصاف کا بول بالا کیا گیا؟، میں نے کس کو برا بھلا کہا، کب چچا ماما رحمتے کا نام لیا۔
نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ آپ مجھے جیل بھیج سکتے ہیں، گولی مار سکتے ہیں، لیکن نوازشریف کی قیادت میں کام کرنے سے نہیں روک سکتے، مجھے نوازشریف کی قیادت میں کام کرنے سے صرف اللہ ہی روک سکتا ہے کوئی بندہ نہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم فروری کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: