Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ دھاندلی ہورہی ہے، نواز شریف

الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ دھاندلی ہورہی ہے، نواز شریف

کوٹ مومن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پانچ لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیکر کروڑوں عوام کے ووٹوں کو پھاڑ کر پھینک دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی ہورہی ہے اور پاکستان کے حالات دوبارہ خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
کوٹ مومن میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پانچ لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیکر کروڑوں ووٹوں کو پھاڑ دیا، ن لیگ کے امیدوار کو انتخابی نشان شیر سے محروم کردیا گیا، ن لیگ کا انتخابی نشان شیر ہے ہمارے امیدوار کو پک اپ کا نشان کیوں دیا گیا ہے، اتنی بڑی نا انصافی کیوں؟، مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک کر 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کی جارہی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ میں نے کون سی کرپشن کی تھی، مجھے وزارت عظمیٰ سے نکالنے والے بھی مانتے ہیں کہ نواز شریف نے نہ کوئی کرپشن کی نہ سرکاری خزانے میں خرد برد کی، مجھے اس بات پر نکالا کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، معروف قانون دانوں سے اس فیصلے کو غلط قرار دیا، نامور وکلا نے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ اقامے پر نواز شریف کو نکالنا جائز نہیں، عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ نواز شریف کے خلاف کمزور فیصلہ آیا ہے، پھر اس فیصلے کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔

About Admin

Check Also

منی لانڈرنگ کیسز میں صرف ٹھوس شواہد پر کارروائی ہوگی، برطانوی وزیرداخلہ

لندن: برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: