Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر منتخب

شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر منتخب

لاہور: مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ٹاون میں پارٹی چئیرمین راجا ظفرالحق کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری ہے جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ سمیت 125 اراکین شریک ہیں۔
مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کے دوران نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر کے لیے شہباز شریف کا نام تجویز کیا جس کے بعد مرکزی مجلس عاملہ نے شہباز شریف کی بحثیت پارٹی صدر منظوری دی۔ پارٹی صدر کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عملی طور پر پارٹی كی باگ ڈور سنبھال لی ہے جب کہ آئندہ چند دنوں میں پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب شہباز شریف نے ناراض لیگی دھڑوں كو منانے اور پارٹی كے اندر پائی جانے والی اختلافی صورتحال كو كنٹرول كرنے كا بھی عزم كیا ہے۔ اس سلسلے كی پہلی كڑی میں رواں ہفتے ہی شہباز شریف اور چوہدری نثار كی اہم ملاقات متوقع ہے جس میں شہباز شریف بھرپور اعتماد كے ساتھ سابق وزیر داخلہ کو پارٹی كی اہم ذمہ داریاں سونپیں گے۔

About Admin

Check Also

supremecourt

العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسزکی منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: