Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / سعودی عرب میں مسلح افواج اور انتظامیہ میں اکھاڑ پچھاڑ

سعودی عرب میں مسلح افواج اور انتظامیہ میں اکھاڑ پچھاڑ

ریاض: سعودی فرامانروا شاہ سلمان نے مملکت کی مسلح افواج اور انتظامیہ میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے۔
شاہ سلمان نے صوبہ الجوف کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے اور ان کی جگہ شہزادہ بندر بن سلطان کو الجوف کا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر تعینات کیے گئے ہیں۔ ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر کو رٹائر کر دیا گیا ہے۔ فیاض الروائیلی سعودی ایئرفورس کے چیف آف اسٹاف جبکہ ڈاکٹر خالد البیراری اسسٹنٹ ڈیفنس سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فہد بن مقرن صوبہ حائل کے ڈپٹی گورنر ہوں گے۔ ڈاکٹر تمید ارالرمرہ نائب وزیر محنت بنائے گئے ہیں۔ عبدالرحمن بن صالح البنیان کو شاہی دربار کا مشیر بنایا گیا ہے، ان کا عہدہ جنرل کے برابر ہو گا۔
شاہی فرمان کے مطابق وزارت دفاع میں بہتری کے لیے ترقیاتی پیکیج کے مسودے کی منظوری دی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: