Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / اگر بونی کپور یہ غلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں؛ بھارتی سیاستدان

اگر بونی کپور یہ غلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں؛ بھارتی سیاستدان

نئی دلی: آنجہانی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں اب بھارتی سیاستدان امر سنگھ نے بھی اداکارہ کی موت کے حوالے سے نیا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بونی کپور اتنی بڑی غلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں۔
دبئی میں بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے جانے والی بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی تین روز قبل حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد سری دیوی کے شوہر بونی کپور اور بیٹی جھانوی کپور بھارتی سیاستدان اور کپور فیملی کے قریبی ساتھی امر سنگھ کے ہمراہ اترپردیش میں ہونے والی یوپی انویسٹرز سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے واپس بھارت آگئے تھے، جب کہ سری دیوی دبئی میں اکیلی تھیں۔
ایک انٹرویو کے دوران سیاستدان امر سنگھ کا کہنا تھا انہیں لگتا ہے کہ بونی کپور نے واپس بھارت آکر بہت بڑی غلطی کی تھی انہیں سری دیوی کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، گو کہ بونی کپور واپس دبئی چلے گئے تھے لیکن اگر ہم وہاں ہوتے تو شاید یہ حادثہ روکا جاسکتا تھا۔ امر سنگھ نے سری دیوی کے حوالے سے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہاکہ سری دیوی کبھی کبھی بہت زیادہ نشہ آور مشروب نہیں پیتی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دبئی کے شیخ النہیان سے بات کی ہے انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہےکہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جلد سےجلد سری دیوی کی لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ ابتدا میں سری دیوی کی موت کو دل کادورہ قراردیا جارہا تھا تاہم گزشتہ روز آنے والی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔

About Admin

Check Also

ماہرہ کی ثانیہ کے ہونیوالے بچے کے لیے نیک تمنائیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے ہونے والے بچے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: