Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکی وفد کا ہنگامی دورہ، وزیر داخلہ و دیگر سے ملاقاتیں

امریکی وفد کا ہنگامی دورہ، وزیر داخلہ و دیگر سے ملاقاتیں

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی معاون اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و وسطی ایشیا لیزا کرٹس کی سربراہی میں کونسل کے وفد نے پاکستان کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔
امریکی وفد نے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکی وفد پر زور دیا کہ پاک امریکا تعلقات کی بنیاد سیکیورٹی کیساتھ ساتھ ترقی میں شراکت داری کی بنیاد پر بھی ہونے چاہئیں۔
وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ امریکا اور پاکستان میں اہم آہنگی دہشتگردی کو شکست دینے کیلیے نہایت اہم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیزا کرٹس نے پاکستان کا ہنگامی دورہ کیا اور دفترخارجہ میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے پاک امریکہ اتعلقات اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ امریکی وفد نے ایسے موقع پر دورہ کیا ہے جب ایک ہفتہ قبل امریکا نے پیرس میں فنانشل ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کودہشتگردوں کیلیے مالی معاونت کرنیوالے ممالک کی واچ لسٹ میں رکھنے کی قرارداد پیش کی تھی۔ پاکستان کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تاہم رپورٹس کے مطابق پاکستان کو جون تک مہلت دی گئی ہے جس کے بعد معاملے کا ازسر نو جائزہ لیا جائیگا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں اسپیس ٹیکنالوجی آن واٹر مینجمنٹ پر چوتھی انٹر نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کا پابند ہے اس لیے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

بھارت میں ایک ساتھ 3 طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کا آرڈیننس منظور

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کابینہ نے ایک وقت میں تین طلاقیں دینےکے عمل کو قابلِ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: