Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / اسرائیل میں نومسلم شخص کو داعش سے تعلق پر 38 ماہ قید

اسرائیل میں نومسلم شخص کو داعش سے تعلق پر 38 ماہ قید

مقبوضہ یروشلم: اسرائیلی عدالت نے یہودیت سے اسلام قبول کرنے والے نو مسلم ویلنٹن میزلیوسکی کو داعش سے تعلقات رکھنے کے جرم میں 38 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔
اسرائیل کی ضلعی عدالت نے گزشتہ روز 40 سالہ نو مسلم ویلنٹن میزلیوسکی کو انتہا پسند جماعت داعش سے تعلق رکھنے اور دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کے مقدمات میں 38 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے جس کےبعد ملزم کو سخت حفاظتی پہرے میں عدالت سے جیل منتقل کردیا گیا، نو مسلم شخص نے الزمات کی تردید کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو انتقامی کارروائی قرار دیا۔
اسرائیلی عدالت نے نومسلم ویلنٹن کے خلاف اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں تھا جب کہ ملزم کے انتہا پسندانہ خیالات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ داعش میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا تھا جس کا ملزم نے برملہ اظہار بھی کیا ہے اس لیے ملزم کو 38 ماہ قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔
بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلا روس کے رہائشی 40 سالہ ویلنٹن نے 1996 میں اسرائیل ہجرت کی تھی جہاں اسرائیلی آرمی کی لازمی ٹریننگ کے دوران 2000 میں ملزم نے اسلام قبول کرلیا تھا، ملزم کی مشکوک سرگرمیوں کے باعث سیکیورٹی اداروں نے اسے واچ لسٹ میں شامل کیا تھا اور شواہد ملنے کے بعد 2017 کو حراست میں لیا تھا۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: