Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / داعش سے تعلق کے الزام میں 16 ترک خواتین کو سزائے موت

داعش سے تعلق کے الزام میں 16 ترک خواتین کو سزائے موت

بغداد: عراق کی ایک عدالت نے ترکی کی 16 خواتین کو داعش سے تعلق کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس اگست میں داعش کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد سےسیکڑوں خواتین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے۔ اب تک تقریباً 560 خواتین اور 600 بچوں کو داعش کی مدد کرنے کے جرم میں پکڑا جاچکا ہے۔ عراق کی سینٹرل کریمنل کورٹ نے ترکی کی شہریت رکھنے والی 16 خواتین کو داعش سے تعلق کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے، سینٹرل کریمنل کورٹ کے جج عبدالستار البقدار کے مطابق خواتین کی سزاؤں کا اعلان اس وقت کیا گیا جب یہ ثابت ہوگیا کہ یہ خواتین داعش کے ساتھ ہیں یا پھر انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ شادی کی اور حملوں میں ان کی مدد کرنے کا الزام تسلیم کیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اگست میں عراقی فورسز کے آپریشن کے بعد سے تقریباً 1300 خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ ہتھیار ڈال دئیے تھے اور اب تک 1700 خواتین فوج کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہیں یا پھر گرفتار ہوچکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے عراق کی ایک عدالت نے ترکی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو موت کی سزا سنائی تھی اس کے علاوہ 10 مزید ممالک کی خواتین کو عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے، جب کہ ایک ماہ قبل ایک جرمن خاتون اور دسمبر میں ایک روسی خاتون کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

About Admin

Check Also

امریکا نے چین کو اسلحہ بیچنے والی33 روسی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کر دیں

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے ناپسندیدہ اورگھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: