Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سکھر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

سکھر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

سکھر: گڈانی پھاٹک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھر کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سکھر کے علاقے گڈانی پھاٹک میں دو نامعلوم ملزمان نے مقتول صادق گڈانی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں صادق گڈانی، اس کی بیوی اور ایک رشتہ دار خاتون شامل ہیں۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

About Admin

Check Also

shahbaz shreef

زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: