Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / آشیانہ اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

آشیانہ اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق کو آج ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو آج ضلع کچہری میں ڈیوٹی جج کے سامنے ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی جی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احد چیمہ کی نشاندہی پر بسم اللہ انجینیرنگ سروسز كے پارٹنر ملزم شاہد شفیق كو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔ ملزم شاہد شفیق پر ایل ڈی اے اہلكاروں كی ملی بھگت سے 14 ارب روپے كا ٹھیکہ جعلی كاغذات پر حاصل كرنے كا الزام ہے۔ نیب ذرائع كا كہنا ہے کہ ملزم كے ممكنہ روپوش یا ملک سے فرار ہونے كی اطلاع پر اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ملزم كو پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ كمپنی انكوائری میں تفتیش كے دوران گرفتار كیا گیا۔ شاہد شفیق كی ملكیتی بسم اللہ انجینیرنگ سروسز، پیراگون سٹی كی سی 4 كیٹیگری كی ذیلی كمپنی ہے۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ كمپنی نے 20 جنوری 2015 كو معاہدہ كیا اور 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال كیلئے 61 كروڑ روپے جمع كروائے۔ لیکن تین سال گزرجانے كے باوجود منصوبہ مكمل نہ ہوسكا۔
نیب کے مطابق آشیانہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث كاسا كمپنی تین كمپنیوں بسم اللہ انجنیئرنگ سروسز، سپاركو اور چائنہ فرسٹ گروپ كا جوائنٹ وینچر ہے۔ قانونی طور پر كمپنیوں كو 15 كروڑ روپے سے زائد رقم كا معاہدہ دیا جانا غیر قانونی ہے، جعلی كاغذات كے ذریعے میسرز ایم ایس سپاركو، بسم اللہ كنسٹركشن اور میسرز چائنہ فرسٹ نامی كمپنی كو جوائنٹ وینچر كے طور پر پیش كیا گیا۔
كمپنیوں كی نااہلی كی وجہ سے حكومت كو 1000 ملین سے زائد رقم كا نقصان اٹھانا پڑا، بسم اللہ انجنیئرنگ سروسز، پیراگون سٹی كی ملكیت ہے،ملزم كو الزامات كے دفاع كا باقاعدہ موقع فراہم كیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5315 موٹرسائیکل سواروں کے چالان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: