Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید

راولپنڈی: کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول سے 1200 کلومیٹر کے فاصلے پر نکیال سیکٹر کے گاؤں کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے محمد فاروق نامی شہری شہید ہوگیا جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو نکیال منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: