Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ڈاکٹر مصباح راٹھور نے ملک کی پہلی سویلین، فلائٹ سرجن کا اعزاز حاصل کر لیا

ڈاکٹر مصباح راٹھور نے ملک کی پہلی سویلین، فلائٹ سرجن کا اعزاز حاصل کر لیا

کوئٹہ: بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر مصباح راٹھور نے ملک کی پہلی سویلین فلائٹ سرجن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کولپور سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر مصباح راٹھور نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
ڈاکٹر مصباح نے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ایرومیڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان ائر فورسز سے ایوی ایشن میڈیسن میں پرائمری اور پھر ایڈوانس کورس میں ڈپلومہ حاصل کیا جس کے بعد ڈاکٹر مصباح صرف صوبے میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں پہلی سویلین فلائٹ سرجن بن گئیں۔ فلائٹ سرجن کا کام عام ڈاکٹروں کی نسبت مشکل ہے اور شروع شروع میں فیلڈ میں جاتے وقت وہ گھبرا جاتی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور خاص طور پر اپنے مرحوم والد کو دیتی ہیں، جن کی دعاوں اور تعاون کی بدولت وہ اس مقام پر پہنچی ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم جاری کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: