Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ویزا مسائل حل، ویون رچرڈز نے دبئی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا

ویزا مسائل حل، ویون رچرڈز نے دبئی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا

دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویون رچرڈز نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔
ویسٹ انڈین لیجنڈری کپتان ویزا مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلیے نہیں پہنچ سکے تھے۔ رمیز راجہ کے استفسار پر گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا تھا کہ ڈپلومیٹ پاسپورٹ کے حامل رچرڈز کو ویزا مسائل کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ویون رچرڈز پی ایس ایل کے پہلے دونوں سیزنز میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور رہ چکے ہیں، انہوں نے ٹیم میں جوش وجذبہ بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، پی ایس ایل تھری کے آغاز سے قبل قیاس آرائیاں تھیں کہ اس مرتبہ رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ نہیں ہوں گے تاہم گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیجنڈ کرکٹر اسکواڈ کے ساتھ ہی ہوں گے۔

About Admin

Check Also

ورلڈ جونیئر ریسلنگ، 6 رکنی قومی دستہ شرکت کیلیے بھارت روانہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے 6 رکنی قومی دستہ واہگہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: