Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / حساب کرو انتقام مت لو،منصف بنوحکمران نہ بنو، مریم نواز

حساب کرو انتقام مت لو،منصف بنوحکمران نہ بنو، مریم نواز

سرگودھا: مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نوازکا کہنا ہے کہ حساب کرو انتقام مت لو، منصف بنیں حکمران نہیں اور نواز شریف کے خلاف کوئی کرپشن ہے تو ثابت کریں۔
سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ انتخابات سے اٹھاکر باہر پھینک دیا گیا، کیا کبھی دیکھا ہے کہ پوری کی پوری جماعت کو الیکشن سے باہر کردیا گیا ہو۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ ہمیں ناصرف سینیٹ انتخابات سے باہر کیا گیا بلکہ ہم سے ہمارا انتخابی نشان شیر بھی چھین لیا گیا، یہ مذاق جو شیر کے نشان یا نوازشریف کے ساتھ ہوا درحقیقت عوام کے ساتھ ہوا ہے، ان عقلمندوں کو سمجھاؤ کہ نوازشریف کو پارٹی صدارت کی ضرورت نہیں، نوازشریف کسی وزارتِ عظمیٰ یا پارٹی صدارت سے نہیں بلکہ اللہ کے کرم اور عوام کی محبت سے بنا ہے، سابق وزیراعظم کو صدارت سے ہٹانے اور دلوں سے نکالنے کے لئے کروڑوں ووٹرز کو بھی نااہل کرنا ہوگا۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: