Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کیلیے ایک برانڈ بن چکا ہے، شعیب اختر

پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کیلیے ایک برانڈ بن چکا ہے، شعیب اختر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کیلیے بہترین ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور انھیں حیرت نہیں ہوگی کہ آئندہ آنے والے سالوں میں پی ایس ایل میں 10 ٹیمیں مدمقابل نظر آئیں تاہم پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کیلیے بہترین ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو متعدد اسٹارز دیے اور کھلاڑیوں کو اضافی پیسے فراہم کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمر اکمل اچھے فارم میں ہیں، کامران اکمل بے خوف ہوکر کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ شاہین آفریدی ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں۔ پی ایس ایل تھری میں عمر اکمل، کامران اکمل اور شاہین آفریدی اچھا پرفارم کریں گے۔

About Admin

Check Also

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ 9 نومبر سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائیگا

دبئی( سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ 9 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: