Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / مسلم لیگ (ن) میں پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے کمیٹی قائم

مسلم لیگ (ن) میں پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے کمیٹی قائم

لاہور: مسلم لیگ (ن) میں پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی مسلم لیگ (ن) کے آئین کی روشنی میں صدر کے انتخاب سے متعلق لائحہ عمل کو حتمی شکل دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی تاریخ کا تعین کرے گی جب کہ صدر کا انتخاب سینٹ انتخابات کے بعد کرائے جانے کا فیصلہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قراردے دیا تھا۔

About Admin

Check Also

خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: