Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3.24 روپےفی یونٹ کمی کی منظوری دےدی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3.24 روپےفی یونٹ کمی کی منظوری دےدی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3روپے24پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت کی۔
سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 48 ارب روپے رہی۔ بجلی کی پیداوار پرایندھن کی لاگت 6 روپے62 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصول کیے، اس لئے صارفین سے اضافی وصول کئے گئے 3 روپے24 پیسے فی یونٹ واپس کئے جائیں۔
نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جنوری کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 27ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک، 3سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان پر نہیں ہوگا۔

About Admin

Check Also

پی آئی اے دنیا کی 100 بہترین ایئرلائنز سے بھی باہر

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن خراب کارکردگی کی وجہ سے دنیا کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: