Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / کینڈین وزیراعظم بھی شاہ رخ خان سے متاثر

کینڈین وزیراعظم بھی شاہ رخ خان سے متاثر

نئی دلی: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ان دونوں اہل خانہ کے ہمراہ بھارت کے 7 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقات کی۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا اہلیہ صوفی، دونوں بچوں زیویر اور ایلا کے ہمراہ بھارت کا دورہ جاری ہے، 7 روزہ دورے کے دوران ٹروڈواور ان کی فیملی بھارت کے ثقافتی لباس میں تاج محل، ہمایوں کا مقبرہ، بادشاہی مسجد سمیت تمام خوبصورت جگہوں کا دورہ کررہے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم کے 7 روزہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کے 66 معاہدوں پر دستخط ہوں گے جن میں فلم انڈسٹری سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے۔
گزشتہ روز کینیڈین وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، عامر خان، انوپم کھیر سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔تقریب کے دوران جسٹن ٹروڈو سنہرے رنگ کی شیروانی پہنے نظر آئے جب کہ ان کی اہلیہ صوفی ساڑھی پہنی ہوئیں تھیں جس میں وہ بہت خوبصورت دکھ رہی تھیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جسٹن ٹروڈو نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر ٹویٹ کی اور کنگ خان سے ملاقات کو خوشگوار قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم آج رات کینیڈین فلم انڈسٹری اور بالی ووڈ کے درمیان مضبوط تعلقات اور تعاون کا جشن منارہے ہیں اور اس میں شاہ رخ خان سے بہتر کوئی اور مدد نہیں کرسکتا تھا۔

About Admin

Check Also

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے

کراچی: دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور کمپیئر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: