Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی نے لاہور میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) نے 3 دہشت گردوں شعیب الرحمان، عبدالرحمان اور عامر سلیم کو گرفتار کرکے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو مغل پورہ سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا اور ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: