Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید

آزاد کشمیر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شہری ولایت حسین شہید جب کہ ایک اورشہری زخمی ہوگیا، جسے بھمبراسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب بنڈالہ میں بھی بھارتی فورسزکی جانب سے فائرنگ کی گئی اورنالی پتنی کی سول آبادی پربھی گولے برسائے گئے تاہم بھارتی فوج کی درندگی کا پاک فوج کی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: