Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سسلین مافیا کا لفظ حکومت کیلئے استعمال نہیں کیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ

سسلین مافیا کا لفظ حکومت کیلئے استعمال نہیں کیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ

اسلام آباد: جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ سسلین مافیا کا لفظ حکومت کے لیے استعمال نہیں کیا لیکن یہ لفظ ہم سے منسوب کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر اپنے ریمارکس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ سسلین مافیا کا لفظ ہم سے منسوب کیاگیا، سسلین مافیا کا لفظ جج صاحب نے حکومت کے لیے استعمال نہیں کیا تھا، مافیا کی بات نہال ہاشمی کی تقریر پر کی۔
سماعت کے دوران جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے پوچھا کیا قاتل چور، اسمگلر پارٹی سربراہ بن سکتا ہے لیکن میڈیا نے سوال کو درست انداز میں رپورٹ نہیں کیا، عدالت بہت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے اورآئندہ بھی کرے گی۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیے کہ گاڈ فادر ہیرو تھا لیکن اس کو ولن بنادیا گیا۔

About Admin

Check Also

پاکستان نے عالمی عدالت میں کلبھوشن پر بھارتی اعتراضات کا جواب تیار کرلیا

اسلام آباد: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت میں کلبھوشن یادو کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: