Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بنگلہ دیش؛سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءنے کرپشن الزام میں سنائی گئی سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی

بنگلہ دیش؛سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءنے کرپشن الزام میں سنائی گئی سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی

ڈھاکہ(فارن ڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا نے کرپشن الزام کے تحت سنائی گئی سزا کےخلاف اپیل دائر کر دی ہے۔بد ھ کو بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءکے وکلاءکی جانب سے عدالت میں کرپشن الزامات کے تحت سنائی گئی سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خالدہ ضیاءکے وکلاءنے عدالت میں م¶قف اپنایا کہ ان کی یہ سزا سیاسی بنیاد اور حکومت کے زیر اثر سنائی گئی ہے۔ دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالتوں سے اپیلوں کے ممکنہ اخراج کے بعد خالدہ ضیا کا سیاسی کیرئیر ختم ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ خالدہ ضیا کو کرپشن الزام میں 5 سال کی سزا رواں برس 8 فروری کو سنائی گئی تھی۔

About Admin

Check Also

جوہری معاہدے کو ضرر پہنچا تو بھیانک نتائج آپ کے منتظر ہیں، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: