Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی پیش نہ ہوئی تو اشتہاری قرار دیدیا جائے گا،عدالت

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی پیش نہ ہوئی تو اشتہاری قرار دیدیا جائے گا،عدالت

راولپنڈی: عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایان علی پیش نہ ہوئیں تو انہیں اشتہاری قراردے دیا جائےگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، تاہم ڈالر گرل ایان علی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایان علی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کی آج کی حاضری معاف کردی۔
کسٹم عدالت نے ڈالر گرل کو پیشی کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمہ آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئیں تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔ بعدازاں ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پرکرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں ان کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے جس میں وہ پیش نہیں ہورہیں جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں۔

About Admin

Check Also

asif zardari

این آر او کیس میں اثاثوں کی تفصیلات کی طلبی، زرداری کی فیصلے پر نظرثانی درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ‌ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: