Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / لاہور سیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق

لاہور سیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق

لاہور: سیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور میں مقدمے کی سماعت کے بعد 2 وکلاء گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان کی عدالت کے باہر پیش آیا جہاں وکیل کاشف راجپوت نے مقدمے کی سماعت کے بعد باہر آکر مخالفین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ رانا ندیم موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دوسرے وکیل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

About Admin

Check Also

asif zardari

این آر او کیس میں اثاثوں کی تفصیلات کی طلبی، زرداری کی فیصلے پر نظرثانی درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ‌ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: