Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / عدلیہ شریفوں کی شہنشاہت کی راہ میں آخری رکاوٹ ہے،عمران خان

عدلیہ شریفوں کی شہنشاہت کی راہ میں آخری رکاوٹ ہے،عمران خان

بنی گالا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ شریفوں کی شہنشاہت کی راہ میں آخری رکاوٹ ہے۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت دن رات ادارے مضبوط بنانے میں مصروف ہے وہیں مسلم لیگ (ن) ان ہی اداروں خصوصاً عدلیہ کو نیچا دکھانے میں مصروف ہے کیونکہ عدلیہ شریفوں کی شہنشاہت کی راہ میں آخری رکاوٹ ہے۔
اس سے قبل پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ پر حملہ کیا تھا، 1998 میں سپریم کورٹ کے کوئٹہ بنچ پر پیسہ چلا تھا۔ اب وہ سپریم کورٹ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کررہے ہیں، وہ ایک ادارے کو دوسرے کی تباہی کے لیے استعمال کررہے ہیں، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بہت موقع دیا، انہیں عدالت میں صفائی کا جتنا موقع ملا اتنا کسی شہری کو نہیں ملا، ہم عدلیہ کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، عدلیہ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کرنے پر تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: