Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ایم کیو ایم بہادر آباد کی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

ایم کیو ایم بہادر آباد کی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ نے پی آئی بی گروپ کی جانب سے کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں،فاروق ستار گروپ نے جعلی الیکٹرول رولز پر انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، یہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں، یہ کسی گروپ کے الیکشن ہو سکتے ہیں۔
درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ پی آئی بی گروپ ایم کیو ایم پاکستان نہیں، یہ ٹیسوری گروپ یا کوئی اور ہو سکتا ہے ایم کیو ایم نہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم جاری کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: