Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ایران میں مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران 3 پولیس اہلکار ہلاک

ایران میں مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران 3 پولیس اہلکار ہلاک

تہران: ایران میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کی شاہراہ پاسداران پر بڑی تعداد میں لوگ مقامی مذہبی پیشوا کی رہائی کے لئے احتجاج کررہے تھے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیش قدمی کی تو مظاہرین نے مشتعل ہوکر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تہران پولیس چیف سعید منتظر مہدی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقلیتی فرقے ’کنا آبادی جماعت‘ کے مظاہرین کی جانب سے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا اور پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے مظاہرین کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہیں۔

About Admin

Check Also

ہندو سادھو آسارام کم سن لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے معروف سادھو اور مذہبی پیشوا آسارام کو 16 سالہ لڑکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: