Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / افغان صوبے فرح میں طالبان نے 4 چوکیوں پر قبضہ کرلیا، 26 اہلکار ہلاک

افغان صوبے فرح میں طالبان نے 4 چوکیوں پر قبضہ کرلیا، 26 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں طالبان نے 4 چوکیوں پر قبضہ کرتے ہوئے 26 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ فرح میں طالبان جنگجوؤں اور سیکیورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ،طالبان نے ضلع بالابلوک اور شملگاہ میں مختلف پولیس چوکیوں پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 26 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ غیر مصدقہ اطلات کے مطابق 30 سے زائد اہلکار مارے گئے ہیں۔
فرح کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے بالابلوک ضلع سے متصل 3 اور شملگاہ میں ایک پولیس چوکی پر قبضہ کرلیا ہے ۔ بالابلوک میں ہونے والے حملوں میں 16 اہلکار اور شملگاہ میں 8 اہلکار مارے گئے جب کہ حملہ آوروں نے 4 پولیس اہلکاروں کو اغوا بھی کرلیا۔
مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طالبان اور پولیس اہلکاروں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ،جس میں متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔

About Admin

Check Also

جوہری معاہدے کو ضرر پہنچا تو بھیانک نتائج آپ کے منتظر ہیں، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: