Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور: ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر پیمرا افسر کو عدلیہ مخالف تقاریر کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا کے نگراں ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے متعلقہ ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت 23 فروری کو طلب کرلیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنے بیانات اور جلسوں میں کی جانے والی عدلیہ مخالف تقاریر کے دوران مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، دونوں سیاست دان پاناما فیصلے کی آڑ میں اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں، عدلیہ مخالف تقاریر پر پیمرا اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے پر ناکام رہا، عدالت نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

About Admin

Check Also

الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت مسلح افواج کی خدمات حاصل کیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ الیکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: