Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / قصور میں سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگادی

قصور میں سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگادی

لاہور: قصور میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں لدھیکی کی رہائشی 27 سالہ ارم کو گزشتہ روز شدید جھلسی ہوئی حالت میں لاہور کے جناح اسپتال لایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ارم کا جسم 80 فیصد تک جھلس چکا ہے، اس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
ارم کے والدین نے اپنی بیٹی کے سسرالیوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ارم کو اس کے سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔ ان کہنا ہے کہ ارم تین بچوں کی ماں ہے اور گزشتہ 10 روز سے اس کی سسرالیوں سے تکرار چل رہی تھی، معمولی گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے ہماری بیٹی کو جلا دیا۔
ارم کے والدین کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع قصور کے تھانہ اے ڈویژن پولیس کو دے دی گئی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس پاکستان واقعے کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔

About Admin

Check Also

shahbaz shreef

زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: