اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف چار روزہ دورہ پر روس روانہ ہوگئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف آج چار روزہ دورہ پر روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ خواجہ آصف کو دورے کی دعوت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک رواں سال سفارتی تعلقات کی سترھویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔
Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Check Also
زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، شہباز شریف
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زرداری …