Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بنی گالہ میں عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں

بنی گالہ میں عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ولیمے کی تقریب چند دن تک بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے گزشتہ روز عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر بھی جاری کی تھیں، جس کے بعد اب عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سنت نبوی صل اللہ علیہ وسلم کے مطابق سادگی سے ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے، ولیمے کی تقریب چند دن بعد بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔ جس میں پارٹی کے رہنما اور ان کے قریبی دوست شرکت کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے ایکسرپس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ عمران خان اب شادی شدہ مرد بن گئے ہیں اور ان کی نیک خواہشات عمران خان کے ساتھ ہیں،
دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نکاح کے بعد لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین تحریک انصاف تیسری شادی کے بعد اہلیہ بشریٰ مانیکا کو رات کو ہی لاہور سے بنی گالہ لے آئے تھے اور اس وقت بشریٰ مانیکا عمران خان کے ہمراہ بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین تحریک انصاف نے آج کی تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کر دیں جب کہ عمران خان کل سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔
یاد رہے کہ یہ عمران خان کی بشریٰ مانیکا کے ساتھ تیسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی جمائما گولڈ اسمتھ اور دوسری شادی صحافی ریحام خان سے کی تھی، جمائما سے شادی 10 سال چلی جس سے دو بیٹے ہوئے بعدازاں ریحام خان سے شادی ہوئی جو کچھ ہی عرصہ قائم رہی۔

بشکریہ ایکسپریس

About Admin

Check Also

پاکستان نے عالمی عدالت میں کلبھوشن پر بھارتی اعتراضات کا جواب تیار کرلیا

اسلام آباد: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت میں کلبھوشن یادو کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: