Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / باجوڑ میں فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش حملہ آور ہلاک

باجوڑ میں فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش حملہ آور ہلاک

باجوڑ: ماموند کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ سرکاری زرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے علاقے گٹکی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
سیکورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر چھاپا مارا تو ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا فائرنگ سے مارا گیا۔ دونوں خودکش بمباروں کی لاشیں ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بمبار خودکش حملہ کرنے کے لیے ایجنسی ہیڈ کوارٹر خار کی طرف جانے والے تھے کہ فورسز نے کارروائی کی۔ ایک خود کش نے لیویز پر فائرنگ بھی کی تاہم جوابی کارروائی میں مارا گیا جبکہ دوسرے خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔
خود کش بمباروں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

About Admin

Check Also

الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت مسلح افواج کی خدمات حاصل کیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ الیکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: