Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / آٹھ سالہ بچہ دبئی پولیس کا اہلکار بن گیا

آٹھ سالہ بچہ دبئی پولیس کا اہلکار بن گیا

ابو ظہبی: دبئی پولیس اور عرب امارات کی میک اے وش فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر 8 سالہ اماراتی بچے کی خواہش پر اسے ایک دن کے لیے پولیس اہلکار بنادیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں 8 سالہ اماراتی بچے کو اس کی خواہش پر ایک دن کے لیےدبئی پولیس میں شامل کرلیا گیا۔ سیف الکتبی نامی بچے کو باقاعدہ طور پر دبئی پولیس کا مکمل لباس پہنایا گیا اور اس نے محکمے کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا جب کہ پولیس کے زیرِ استعمال لگژری کاریں بھی دیکھیں۔
اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے کمیونٹی امور میجرجنرل آل مری کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس میک اے وش فاؤنڈیشن میں موجود سخت علیل بچوں کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے کیوں کہ مختلف موذی امراض کے شکار بچوں کی خواہشیں پوری ہونے سے ان کی زندگیوں میں خوشیوں کی بہار آجاتی ہے۔

About Admin

Check Also

ہندو سادھو آسارام کم سن لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے معروف سادھو اور مذہبی پیشوا آسارام کو 16 سالہ لڑکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: