Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر امدادی گاڑیوں پر گرگیا،13 افراد ہلاک

میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر امدادی گاڑیوں پر گرگیا،13 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست اوہاکا میں زلزلہ آنے کے بعد امداد کی غرض سے جائزہ لینے کے لیے ہیلی کاپٹر ایک گاؤں میں اتر رہا تھا کہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا اور قریب موجود امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جس میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں موجود میکسکیو کے وزیر داخلہ اور ریاست اوہاکا کے گورنر سمیت دیگر حکام محفوظ رہے۔
ریاست اوہاکا کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کچھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ کچھ لوگ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس گاؤں میں حادثہ رونما ہوا وہاں کی بجلی منقطع تھی اور ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے وقت اندھیرا تھا۔

About Admin

Check Also

امریکا نے چین کو اسلحہ بیچنے والی33 روسی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کر دیں

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے ناپسندیدہ اورگھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: