Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / مسافر کے گیس خارج کرنے پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ

مسافر کے گیس خارج کرنے پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ

ویانا: دبئی سے ہالینڈ جانے والی پرواز کوایک مسافر کی طرف سے مسلسل گیس خارج کرنے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی ۔
عموماً فضائی سفر کے دوران کوئی فنی خرابی یا کسی بڑی پریشانی کے سبب ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی جاتی ہے تاہم اس بار ایک عجیب و غریب واقعے نے پائلٹ کو طیارے کو منزل سے پہلے ہی راستے میں اتارنا پڑگیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم جانے والی ٹرانساویا ایئرلائن کی پرواز کی معمول کی پرواز نے شیڈول کے مطابق اڑان بھری ، ابتداء میں سب کچھ ٹھیک رہا تاہم آگے کچھ ایسا ہوا جو لوگوں کے وہم و گمان میں ہی نہ تھا۔
دوران سفر جہاز کا اندرونی ماحول اس وقت خراب ہونے لگا جب ایک مسافر کے گیس خارج کرنے کا نہ رکنے والا عمل شروع ہوا جس پر آس پاس بیٹھے مسافروں نے عملے سے شکایت کی تاہم توجہ دلانے کے باجود مذکورہ شخص بے قابو ہوکرلگاتار گیس خارج کرتا رہا۔
جب مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو انہوں نے براہ راست جا کر پائلٹ کے سامنے معاملہ بیان کیا، کپتان سے شکایت پر وہ شخص آگ بگولہ ہوگیا اور تیش میں آکرمسافروں سے جھگڑنے لگا جس پر مسافر نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور شورشرابا شروع ہوگیا۔
مسافروں میں تلخی بڑھنے لگی تو کپتان نے منزل پر پہنچنے سے قبل ہی آسٹریا کے شہر ویانا کے ہوائی اڈے پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرادی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جہاز میں داخل ہوکر 4 مسافروں کو حراست میں لے لیا اور پرواز کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا۔
ٹرانساویا ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حراست میں لیے گئے مسافروں پر سفری پابندی کردی اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ان مسافروں پر ٹرانساویا ایئرلائن کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔

About Admin

Check Also

امریکا میں ’خونی فیشل‘ کرنے والا بیوٹی پارلر بند

میکسیکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں بیماریوں اور انفیکشن کے خطرے کے تحت ایک بیوٹی پارلر بند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: